LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) پولیس نے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈ سرچ آپریشن کے دوران 365 افراد، 202 گھروں، 19 ہوٹلوں، 53 دکانیں، 197 موٹر سائیکلوں اور 63 گاڑیوں کو چیک کیا

اسلام آباد (سہ پہر) پولیس نے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈ سرچ آپریشن کے دوران 365 افراد، 202 گھروں، 19 ہوٹلوں، 53 دکانیں، 197 موٹر سائیکلوں اور 63 گاڑیوں کو چیک کیا اور جانچ پڑتال کیلئے 10 مشکوک افراد اور 21 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانوں میں منتقل کیا ۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں ایس ایس پی سکیورٹی آپریشنز اسلام آ باد سلیمان ظفر کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران 365 افراد، 202 گھروں، 19 ہوٹلوں، 53 دکانیں، 197 موٹر سائیکلوں اور 63 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 10 مشکوک افراد اور 21 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ایس ایس پی سکیورٹی آپریشنز اسلام آ بادسلیمان ظفر کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے

X