LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) جعلی ساؤتھ افریقہ ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام – ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد ائرپورٹ کی کارروائی

اسلام آباد (سہ پہر) جعلی ساؤتھ افریقہ ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام –

ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد ائرپورٹ کی کارروائی

اسلام آباد: 8 جولائی 2026 کو ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد ائرپورٹ نے سیکنڈری پروفائلنگ کے دوران ایک مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ مسافر سلام ایئر فلائٹ OV-564 کے ذریعے ورک ویزے پر قطر جا رہا تھا۔

دستاویزات کی تفصیلی جانچ کے دوران مسافر کے پاسپورٹ کے صفحہ نمبر 9 پر لگے ساؤتھ افریقہ کے اسٹیکر ویزے کو جعلی پایا گیا جس سے غیر قانونی مائیگریشن کی کوشش اور انسانی سمگلروں سے مسافر کے روابط کا شبہ پیدا ہوا۔

مسافر کو آف لوڈ کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ بیورو آف ایمیگریشن کے متعلقہ اہلکاروں کے کردار کا تعین کرنے کے لیے باقاعدہ انکوائری شروع کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

X