LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) آئی جی کی زیر صدارت اہم اجلاس، جدید سرویلنس سسٹم اور محکمانہ کوآرڈینیشن میں بہتری کی ہدایات جاری

اسلام آباد (سہ پہر) آئی جی کی زیر صدارت اہم اجلاس، جدید سرویلنس سسٹم اور محکمانہ کوآرڈینیشن میں بہتری کی ہدایات جاری ۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق اور ڈی جی سیف سٹی محمد ہارون جوئیہ نے شرکت کی،اجلاس کے دوران اسلام آباد میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، جدید سرویلنس سسٹم کے موثر استعمال اور پولیس آپریشنز میں ادارہ جاتی رابطہ کاری کو مزید بہتر بنانے کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی نگرانی کے نظام کو زیادہ موثر اور مربوط انداز میں استعمال کیا جائے تاکہ جرائم کی روک تھام میں بہتری لائی جا سکے اور شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے،انہوں نے کہا کہ پولیس آپریشنز اور سیف سٹی سسٹم کے درمیان بہتر ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے، جس سے نہ صرف فوری ریسپانس میں بہتری آئے گی بلکہ جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی اور ان کے خلاف کارروائی بھی مزید موثر ہو گی،اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ڈیٹا شیئرنگ کے نظام کو بہتر بنایا جائے، جدید کیمروں اور مانیٹرنگ سسٹمز کی کارکردگی کو مسلسل اپڈیٹ رکھا جائے اور فیلڈ یونٹس کے ساتھ رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنایا جائے،آخر میں آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کے تحفظ، جرائم کی روک تھام اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں اور جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کریں

 

X