راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ کلرسیداں ندیم عباس کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی
راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ کلرسیداں ندیم عباس کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی، پیزا ڈیلیوری بوائے سے ڈکیتی کی واردات کرنے والا گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار،چھینا گیا موبائل فون، نقدی،فوڈ ڈیلیوری بیگ اور اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کلرسیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پیزا ڈیلیوری بوائے سے ڈکیتی کی واردات کرنے والے گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتارکر کے چھینا گیا موبائل فون، نقدی،فوڈ ڈیلیوری بیگ اور اسلحہ برآمدکرلیا،زیر حراست افراد نے کھانے کا آرڈر دے کر ڈیلیوری بوائے سے واردات کی تھی،واقعہ کا مقدمہ مئی 2026 میں درج کیا گیا تھا،کلرسیداں پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کرکے گرفتار کر لیا،ایس پی صدر انعم شیر کاکہنا تھاکہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔