LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) پولیس عوام کی خدمت کے مشن پر گا مزن۔ایس پی سٹی ڈاکٹر ایاز حسین کا اوپن ڈور پا لیسی کے تحت شہر یو ں کے مسائل کے فوری حل کے لئے کھلی کچری کا انعقاد

اسلام آباد (سہ پہر) پولیس عوام کی خدمت کے مشن پر گا مزن۔ایس پی سٹی ڈاکٹر ایاز حسین کا اوپن ڈور پا لیسی کے تحت شہر یو ں کے مسائل کے فوری حل کے لئے کھلی کچری کا انعقاد ۔شہر یو ں کی شکا یا ت سن کر متعلقہ افسران کو فوری حل کے احکا ما ت جا ری کئے۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس پی سٹی ڈاکٹر ایاز حسین نے اوپن ڈور پا لیسی کے تحت شہریوں کے مسائل کی فوری دادرسی کو یقینی بنانے کیلئے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہریوں میں شہر یو ں نے اپنے مسائل کے حل کے لئے اپنی شکا یا ت پیش کیں۔ ایس پی سٹی نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کےلئے متعلقہ افسران کو مارک شدہ درخواستوں پر دیئے گئے وقت میں قانونی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آ باد پولیس خو اتین اور بچوں پر تشدد کے حوالے سے زیرو ٹا ولرنس پالیسی پر عمل پیر ا ہے۔ شہر یو ں کو ہرممکن ریلیف مہیا کر نا اولین ترجیح ہے۔قانو ن کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنا یا جا ئے گا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔ تمام درخواستوں پر میرٹ پر فیصلے کئے جائیں گے۔شہریوں کی جان، مال اور عزت نفس کا تحفظ مقدم ہے

X