LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) عاشورہ محرم پر ایم سی آئی اور یونین کونسل روات کی مثالی کارکردگی، صفائی کے بہترین انتظامات پر انتظامیہ اور ورکرز کو خراجِ تحسین میڈیم انعم فاطمہ کی نگرانی میں جلوسوں کے روٹس کی بروقت صفائی؛ بانیانِ مجالس و جلوس کا سی ڈی اے اور ایم سی آئی سے اظہارِ تشکر

اسلام آباد (سہ پہر) عاشورہ محرم پر ایم سی آئی اور یونین کونسل روات کی مثالی کارکردگی، صفائی کے بہترین انتظامات پر انتظامیہ اور ورکرز کو خراجِ تحسین
میڈیم انعم فاطمہ کی نگرانی میں جلوسوں کے روٹس کی بروقت صفائی؛ بانیانِ مجالس و جلوس کا سی ڈی اے اور ایم سی آئی سے اظہارِ تشکر
روات میں یومِ عاشورہ پر صفائی عملہ دن رات متحرک، مثالی انتظامات پر شہری و سماجی حلقوں کی جانب سے زبردست پذیرائی .
عاشورہ محرم کے موقع پر میونسپل کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) یو سی روات کی جانب سے صفائی کے مثالی اور مؤثر انتظامات دیکھنے میں آئے۔ جلوسوں اور مجالس کے روٹس کی بروقت صفائی، پانی کا چھڑکاؤ اور مسلسل مانیٹرنگ کے باعث عزادارانِ امام حسینؑ کو ایک صاف ستھرا ماحول فراہم کیا گیا۔ اس شاندار کارکردگی پر بانیانِ مجالس و جلوس نے سی ڈی اے اور ایم سی آئی کی افسر میڈیم انعم فاطمہ اور ان کی ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق، یومِ عاشورہ کے موقع پر اسلام آباد اور یو سی روات میں صفائی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے۔ جلوسوں کے راستوں پر بروقت جھاڑو دینے، پانی کا چھڑکاؤ کرنے اور آلائشوں کی فوری تلفی کی وجہ سے عزاداران کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
انتظامیہ اور فیلڈ ورکرز نے محرم الحرام کے دوران دن رات متحرک رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دیں۔ صفائی عملہ جلوسوں کے روٹس اور مجالس کے مقامات پر مسلسل موجود رہا اور ہر مرحلے پر صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا۔
شہری و سماجی حلقوں نے یو سی روات کی انتظامیہ اور صفائی ورکرز کی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام جیسے حساس اور اہم موقع پر جس ذمہ داری، محنت اور لگن کے ساتھ صفائی کو یقینی بنایا گیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ انتظامیہ آئندہ بھی عوامی خدمت کے اسی جذبے کے ساتھ صفائی کے اس معیار کو برقرار رکھے گی۔

X