راولپنڈی(سہ پہر) سول لائنز انچارج چوکی طارق آباد راجہ لیاقت کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری
راولپنڈی(مظہر شاہ) سول لائنز انچارج چوکی طارق آباد راجہ لیاقت کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ، منشیات فروش سمیت موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار، 9 مسروقہ موٹر سائیکل ۔ 1600 گرام چرس برآمد تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کی ھدایت پر ایس ایچ او تھانہ سول لائنز چوھدری زوالفقار کی زیرنگرانی انچارج چوکی طارق آباد راجہ لیاقت نے ھمراہ پولیس ٹیم کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کوگرفتار کرلیا، زیرحراست گینگ سے 9 مسروقہ موٹر سائیکل برآمدہوئے، مزید کاروائی میں طارق آباد چوکی پولیس ٹیم نے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے زیرحراست شخص سے 01 کلو 600 گرام چرس برآمد کر لی ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھاکہ زیرحراست افراد سمیت منشیات فروش کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے