LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) حکومتِ پنجاب نے محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے 11 افسران کیلئےایک اضافی تنخواہ کے برابر اعزازیہ کی منظوری دے دی ہے

اسلام آباد (سہ پہر) حکومتِ پنجاب نے محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے 11 افسران کیلئےایک اضافی تنخواہ کے برابر اعزازیہ کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اعزازیہ محکمہ کی بہتری، انتظامی اصلاحات اور خصوصی نوعیت کے اہم فرائض کی کامیاب انجام دہی کے اعتراف میں دیا گیا ہے’اعزازیہ حاصل کرنے والے افسران میں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر، ڈی آئی جی (ہیڈکوارٹرز) میاں سالک جلال، ڈی آئی جی (انسپکشن) نوید رؤف، اے آئی جی (جوڈیشل) ڈاکٹر محمد قدیر عالم، اے آئی جی (سیکیورٹی اینڈ ڈسپلن) محمد انصر، ڈاکٹر سبطین مظہر، ڈپٹی ڈائریکٹر (ڈیولپمنٹ) حسن فائق منہاس، سپرنٹنڈنٹ جیل امتیاز عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایڈمن) محمد رشید بٹ، آفس سپرنٹنڈنٹ شفقت علی اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل محمد عباس شامل ہیں’ مذکورہ افسران نے اپنے معمول کے فرائض کے ساتھ اضافی ذمہ داریوں کو بھی محنت، دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دیا، جس کے مثبت اثرات محکمہ کی کارکردگی اور اصلاحی نظام میں بہتری کی صورت میں سامنے آئے۔’حکومتِ پنجاب کی جانب سے اعزازیہ کی منظوری افسران کی غیر معمولی خدمات کا اعتراف ہے

X