راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد جاوید سلہریا کا ھمراہ پولیس ٹیم جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد جاوید سلہریا کا ھمراہ پولیس ٹیم جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ۔ سٹریٹ کرائم اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ گرفتار مسروقہ موٹرسائیکل رقم 30 ھزار روپے برآمد تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد نے ھمراہ پولیس ٹیم کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا دوران تفتیش زیرحراست گینگ سے مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم 30 ہزار روپے برآمد ہوئی ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ زیرحراست گینگ کو ٹھوس شواہد پر چالان عدالت پیش کیا جائے گا ۔