LOADING

Type to search

پاکستان

لاہور (سہ پہر) راولاکوٹ میں 7جون کو آزاد کشمیرپولیس اہلکاروں پرتشدد حملے اور لاش کی بے حرمتی کی ہوش ربا اور خوفناک ویڈیو منظرعام پر’ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مکروہ اوردہشتگردانہ چہرہ بےنقاب ہوچکا ہے

لاہور (سہ پہر) راولاکوٹ میں 7جون کو آزاد کشمیرپولیس اہلکاروں پرتشدد حملے اور لاش کی بے حرمتی کی ہوش ربا اور خوفناک ویڈیو منظرعام پر’ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مکروہ اوردہشتگردانہ چہرہ بےنقاب ہوچکا ہے’ کالعدم تنظیم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے بلوائیوں نےراولاکوٹ میں پولیس اورقانون نافذ کرنےوالےاداروں پرباقاعدہ منصوبہ بندی کےتحت سیدھی گولیاں چلائیں’ ویڈیومیں پرتشدد حملے اورشیہد پولیس اہلکار کی لاش کی بے حرمتی کرتے ہوئےدیکھا جاسکتا ہے’ بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے حق میں بڑھ چڑھ کراعلامیہ بھی جاری کرچکاہے’ بیرون ملک بیٹھا پاکستان مخالف سوشل میڈیا بھی فیک نیوز اور اے آئی مواد کے ذریعے گمراہ کن پروپیگنڈا میں مصروف ہے’ بھارتی اور پاکستان مخالف غیر ملکی سوشل میڈیا نے جس طرح کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو سپورٹ کیا اس سے انکے بیرونی روابط اور عزائم بے نقاب ہو چکے ہیں’ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کی دہشتگردانہ سوچ اور بھارتی بیانیہ 48 سے 72 گھنٹوں کے اندر بری طرح بے نقاب ہو چکا ہے’ احتجاج کی آڑ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر کیے گئے حملوں نے ان کے مذموم اور تخریبی عزائم کو پوری طرح بے نقاب کر دیا ہے’ لاشوں کی بے حرمتی جیسے مکروہ عمل سے واضح ہے کہ ایکشن کمیٹی کا اسلامی روایات اور اخلاقیات سے ہرگز کوئی تعلق نہیں ہے، فتنہ الخوارج کا کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی حمایت میں کھل کرمنظرعام پر آناان کے ہینڈلربھارت کی بےچینی کوظاہرکرتا ہےکیونکہ آزادکشمیر میں انتشار کی بھارتی کوشش مکمل ناکام ہوچکی ہے

X