LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) ڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد رانا عمر فاروق کا غیر ملکی وفود کے تحفظ، سکیورٹی انتظامات، پروٹوکول ڈیوٹیوں اور اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کی آپریشنل استعداد کا جائزہ

اسلام آباد (سہ پہر) ڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد رانا عمر فاروق کا غیر ملکی وفود کے تحفظ، سکیورٹی انتظامات، پروٹوکول ڈیوٹیوں اور اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کی آپریشنل استعداد کا جائزہ ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سکیورٹی اسلام آباد رانا عمر فاروق کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس ایس پی سی ٹی ڈی سعود خان، ایس پی سی ٹی ڈی خالد محمود اعوان اور ایس پی ٹریفک ماجد اقبال نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران غیر ملکی وفود کے تحفظ، سکیورٹی انتظامات، پروٹوکول ڈیوٹیوں اور اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کی آپریشنل استعداد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر مختلف سکیورٹی امور، درپیش چیلنجز اور حفاظتی اقدامات جبکہ اہم قومی و بین الاقوامی شخصیات کے محفوظ اور مو¿ثر نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے جاری انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی آئی جی سکیورٹی نے سکیورٹی ڈویژن اور اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید بہتری، مو¿ثر کوآرڈینیشن اور سکیورٹی اقدامات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ غیر ملکی وفود اور اہم شخصیات کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور سکیورٹی کے اعلیٰ ترین معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔اجلاس کے اختتام پر ڈی آئی جی سکیورٹی نے تمام افسران کو اپنی ذمہ داریاں مزید جانفشانی، مستعدی اور پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔

X