اسلام آباد (سہ پہر) تھانہ کرپا کی حدود میں تین بچوں کی ماں نے پلازے کی چھت سے کود کر خودکشی کر لی
اسلام آباد (سہ پہر) تھانہ کرپا کی حدود میں تین بچوں کی ماں نے پلازے کی چھت سے کود کر خودکشی کر لی۔پولیس ذرائع کے مطابق جناح گارڈن کی رہائشی خاتون نے ایک ہوٹل کی گیارہویں منزل سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی,اہلخانہ اور پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر سے گھریلو تنازعات چل رہے تھے اور وہ کافی عرصے سے ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت مریم کے نام سے ہوئی ہے جو جناح گارڈن کی رہائشی تھیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق خاتون کا شوہر پراپرٹی کا کاروبار کرتا ہے۔پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔