LOADING

Type to search

پاکستان

ہری پور (سہ پہر) ضلع بھر میں چوری، ڈکیتی وراہزانی کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے عادی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موئثر کریک ڈاؤن جاری رکھیں ۔ ڈی پی او ہری پور

ہری پور (سہ پہر) ضلع بھر میں چوری، ڈکیتی وراہزانی کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے عادی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موئثر کریک ڈاؤن جاری رکھیں ۔ ڈی پی او ہری پور

عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ۔ پولیس افسران ایک ٹیم ورک کی طرح کام کریں اور جرائم میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کریں ۔ ڈی پی او ہری پور

محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے علماء اکرام ، اہل تشیع منتظمین اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگز کا انعقاد کریں ۔ ڈی پی او ہری پور

ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس کا انعقاد ۔
اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن شبیر حسین شاہ ،سرکل ڈی ایس پیز ، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ، ڈی ایس پی ٹریفک ، جملہ ایس ایچ اوز ، انچارج شعبہ تفتیش تھانہ جات ، انچارج چوکیات ، انچارج اوسی یو ، انچارج ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچ اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی ۔
ایس ایچ اوز نے اپنے تھانہ جات کے کرائم ، ملزمان کی گرفتاری ، سرقہ شدہ اشیاء کی برآمدگی ، نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے بریفنگ دی ۔انچارج انوسٹی گیشن تھانہ جات نے زیر تفتیش مقدمات کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی ۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ علماء کرام، اہل تشیع کے منتظمین، امن کمیٹیوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسلسل رابطہ اور مؤثر کوآرڈینیشن برقرار رکھی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ مجالس اور جلوسوں کے منتظمین کے ساتھ پیشگی میٹنگز کا انعقاد کیا جائے اور ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ کسی کو بھی قانون، ضابطہ اخلاق اور مقررہ حدود سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ڈی پی او ہری پور نے واضح کیا کہ فرقہ واریت، مذہبی منافرت،اشتعال انگیز سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔ امن و بھائی چارے کی فضا کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے ضلع بھر میں چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے عادی جرائم پیشہ افراد، ریکارڈ یافتہ ملزمان اور مشتبہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے ہیں۔
انہوں نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کوواضح احکامات جاری کیے کہ جرائم پیشہ عناصر کی کڑی نگرانی، مؤثر ناکہ بندی، انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں اور سرچ آپریشنز کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ جرائم کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاری اور مشکوک سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل درآمد میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے زیرِ تفتیش مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر یکسو کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام تفتیشی افسران مقدمات کی تفتیش میرٹ، شفافیت اور پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کریں۔ زیرِ التواء مقدمات کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور مدعیان کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

X