راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ ویسٹریج راجہ حسنین کی ھمراہ پولیس ٹیم فوری کارروائی
راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ ویسٹریج راجہ حسنین کی ھمراہ پولیس ٹیم فوری کارروائی، گھر میں چوری کی واردات کا ڈراپ سین، بھتیجا ہی چور نکلا، 45 لاکھ سے زائد مالیت کے مسروقہ 9 تولے طلائی زیورات اور نقدی 11 لاکھ روپے برآمد۔تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ ویسٹریج نے ھمراہ پولیس ٹیم کارروائی کرتے ہوئے گھر میں چوری کی واردات کا ڈراپ سین کر دیا، بھتیجا ہی چور نکلا،زیر حراست فرد سے 45 لاکھ سے زائد مالیت کے مسروقہ9 تولے طلائی زیورات اور نقدی 11 لاکھ روپے برآمدہوئے، مدعی کی اہلیہ کا بھتیجا ان کے ساتھ رہائش پذیر تھا جس نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر چوری کی واردات کی، ویسٹریج پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان نے چوری شدہ طلائی زیورات اور رقم مدعی مقدمہ کے حوالے کیے،مدعی مقدمہ نے راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے افسران کا شکریہ ادا کیا،ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھاکہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔