اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایس پی انوسٹی گیشنز اسلام آباد کی زیرِ صدارت امن و امان اور زیرِ تفتیش مقدمات کی پیشرفت کے حوالے سے اہم اجلاس
اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایس پی انوسٹی گیشنز اسلام آباد کی زیرِ صدارت امن و امان اور زیرِ تفتیش مقدمات کی پیشرفت کے حوالے سے اہم اجلاس۔اجلاس میں زیرتفتیش مقدمات کی پیشرفت، بروقت یکسوئی، تفتیشی معیار اور افسران کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا،جبکہ افسران کو مقدمات کی تفتیش میرٹ اور پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انوسٹی گیشن محمد عثمان طارق بٹ کی زیرِ صدارت امن و امان کی صورتحال اور زیرِ تفتیش مقدمات کی پیشرفت کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن، ڈی ایس پیز انوسٹی گیشن اور تمام انچارج انوسٹی گیشنز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران زیرِ تفتیش مقدمات کی پیشرفت، بروقت یکسوئی، تفتیشی معیار اور افسران کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی انوسٹی گیشنز محمد عثمان طارق بٹ نے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام مقدمات کی تفتیش میرٹ، شفافیت اور پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کی جائے اور زیرِ التواءمقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بروقت اور منصفانہ انصاف کی فراہمی اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، لہٰذا تفتیشی افسران مقدمات کی یکسوئی کے عمل کو مزید موثر بناتے ہوئے شواہد اور حقائق کی بنیاد پر غیر جانبدارانہ اور معیاری تفتیش کو یقینی بنائیں تاکہ انصاف کے تقاضے ہر صورت پورے کیے جا سکیں۔ایس ایس پی انوسٹی گیشنزنے امن و امان کے قیام اور جرائم کی مو¿ثر روک تھام کے حوالے سے بھی ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت، لاپرواہی یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام افسران اپنے فرائض پوری دیانتداری، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دیں۔
