اسلام آباد (سہ پہر) پاک فضائیہ کا نمبر 2 اسکواڈرن ‘ منہاسینز ‘ وہ واحد یونٹ ہے جس سے نشانِ حیدر پانے والے کم عمر ترین شہید، پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا تعلق تھا۔
اسلام آباد (سہ پہر) پاک فضائیہ کا نمبر 2 اسکواڈرن ‘ منہاسینز ‘ وہ واحد یونٹ ہے جس سے نشانِ حیدر پانے والے کم عمر ترین شہید، پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا تعلق تھا۔ اس اسکواڈرن کو ان کی لازوال قربانی کی نسبت سے ‘منہاسینز’ بھی کہا جاتا ہے’ 20 اگست 1971ء کو راشد منہاس شہید نے اپنے طیارے کو دشمن ملک جانے سے روکنے کے لیے کریش کر دیا۔ اس عظیم کارنامے پر اسکواڈرن کا نام اور اعزاز ان سے منسوب کر دیاگیا’ پی اے ایف بیس مسرور (کراچی) میں تعینات یہ اسکواڈرن اب جدید ترین ملٹی رول طیاروں سے لیس ہو کر مادرِ وطن کے دفاع میں پیش پیش ہے’ اس اسکواڈرن سے وابستہ تمام پائلٹس فخر کے ساتھ خود کو “منہاسینز” کہتے ہیں اور ان کا مقصد راشد منہاس شہید کی عظیم قربانی کے جذبے کو ہمیشہ زندہ رکھنا ہے’یہ اسکواڈرن ابتدائی طور پر T-33 طیاروں سے لیس تھا اور اس نے موری پور میں 1948 میں قائم ہونے والے ابتدائی ری پی اے ایف کنورژن اسکول کی روایت کو آگے بڑھایا’ 1972 میں RT-33 اور فضائی تصویری نگرانی کی صلاحیتیں شامل کی گئیں، جبکہ 1982 میں B-57 لائٹ بمبرز کے ذریعے اسے نائٹ انٹرڈکشن مشنز کی ذمہ داریاں بھی دی گئیں۔’ 1990 میں F-7P طیاروں کی شمولیت کے بعد اسے نمبر 2 ایئر سپیریئرٹی اسکواڈرن کا درجہ دیا گیا، جنوری 2015 میں JF-17 تھنڈر کی شمولیت کے ساتھ اسے ایک جدید ملٹی رول اسکواڈرن میں تبدیل کر دیا گیا