LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی زیرِ صدارت اہم اجلاس

اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی زیرِ صدارت اہم اجلاس۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کیا جائے، کار و موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے، محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔تفصیلات کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اس موقع پر تمام افسران کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا گیا اور جرائم کے مو¿ثر تدارک، امن و امان کے قیام اور عوامی تحفظ سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاو¿ن کیا جائے اور خصوصاً کار و موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگز کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کے قیام اور جرائم کی روک تھام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے محرم الحرام کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے افسران کو ہدایت کی کہ امام بارگاہوں کی انتظامیہ، مذہبی رہنماو¿ں، امن کمیٹیوں اور تاجران کے ساتھ رابطوں کو مزید مو¿ثر بنایا جائے تاکہ باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے ذریعے پرامن ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔ ایس ایس پی آپریشنزاسلام آباد نے کہا کہ سکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

X