LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا ضلع کے اہم انتظامی امور

اسلام آباد (سہ پہر) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا ضلع کے اہم انتظامی امور، پولیس افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود اور تھانہ جات و پولیس دفاتر میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ۔ پیشہ ورانہ امور اور انتظامی بہتری کے حوالے سے افسران کو ضروری ہدایات جاری کر دیں, انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد عتیق طاہر، اے آئی جی لاجسٹکس عبدالحق عمرانی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ضلع بھر کے اہم انتظامی امور، پولیس افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے جاری اقدامات، جبکہ تھانہ جات اور پولیس دفاتر میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سروس ڈیلیوری کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر مختلف شعبہ جات کی کارکردگی، انتظامی معاملات اور عوامی سہولت سے متعلق امور پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے متعلقہ افسران کو پیشہ ورانہ استعدادِ کار میں مزید بہتری، انتظامی امور کو موثر بنانے، عوام دوست پولیسنگ کے فروغ اور شہریوں کو بروقت و معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران اپنی ذمہ داریاں دیانتداری، احساسِ ذمہ داری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ سرانجام دیں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔بعد ازاں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ”اوپن ڈور پالیسی“ کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں اور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کا میرٹ اور قانون کے مطابق فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی شہری کو پولیس سے متعلق کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ بلاجھجھک کھلی کچہری میں آ سکتا ہے، کیونکہ میرے دروازے ہمیشہ شہریوں کے لیے کھلے ہیں۔انہوں نے شہریوں کی شکایات پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مقررہ ٹائم فریم کے اندر درخواستوں کو میرٹ پر نمٹا کر رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائے۔ آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے، جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عوامی مسائل کے فوری اور ترجیحی بنیادوں پر حل میں نمایاں مدد مل رہی ہے

X