اسلام آباد (سہ پہر) ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق کا سکیورٹی ڈویژن کی گاڑیوں کا تفصیلی معائنہ۔ سکیورٹی انتظامات کو مزید موثر، مربوط اور فول پروف بنانے کیلئے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
اسلام آباد (سہ پہر) ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق کا سکیورٹی ڈویژن کی گاڑیوں کا تفصیلی معائنہ۔
سکیورٹی انتظامات کو مزید موثر، مربوط اور فول پروف بنانے کیلئے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا، گاڑیوں کی بروقت مینٹیننس اور مکمل فٹنس یقینی بنانے کی ہدایت۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد رانا عمر فاروق نے سکیورٹی ڈویژن کی مختلف آپریشنل گاڑیوں، موبائل یونٹس اور سکیورٹی ریسپانس وہیکلز کا تفصیلی معائنہ کیا، اس موقع پر متعلقہ افسران بھی موجود تھے جبکہ گاڑیوں کی مجموعی حالت، تکنیکی فٹنس، آپریشنل استعداد، کمیونیکیشن سسٹم، ایمرجنسی آلات اور دیگر ضروری سہولیات کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا،ڈی آئی جی سکیورٹی نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی ڈویژن کی تمام گاڑیوں کا ہر وقت مکمل طور پر فعال اور آپریشنل حالت میں موجود ہونا انتہائی ضروری ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال، سکیورٹی الرٹ یا ایمرجنسی کی صورت میں فوری، موثر اور بروقت ریسپانس کو یقینی بنایا جا سکے،انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی بروقت مینٹیننس اور دیگر تکنیکی امور پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ دوران ڈیوٹی کسی قسم کی رکاوٹ یا تکنیکی خرابی پیش نہ آئے، انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام گاڑیوں کی روزانہ کی بنیاد پر انسپکشن کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی معمولی خرابی کو فوری طور پر دور کیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت متحرک ہے اور سکیورٹی ڈویژن کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید بہتری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، انہوں نے افسران و جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ دوران ڈیوٹی الرٹ رہیں، نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح بنائیں،وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کے قیام، اہم تنصیبات کی حفاظت اور شہریوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کیلئے اسلام آباد پولیس تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے جبکہ سکیورٹی انتظامات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جا رہا ہے



