LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) ڈی جی سیف سٹی/ ڈی آئی جی ٹریفک کی زیر صدارت سیف سٹی پروجیکٹ کی توسیع پر پیش رفت کے حوالے سے اہم اجلاس

اسلام آباد (سہ پہر) ڈی جی سیف سٹی/ ڈی آئی جی ٹریفک کی زیر صدارت سیف سٹی پروجیکٹ کی توسیع پر پیش رفت کے حوالے سے اہم اجلاس ۔اجلاس میں سیف سٹی پروجیکٹ کے اگلے مرحلے، تکنیکی اپ گریڈیشن، نیٹ ورک انٹیگریشن اور مجموعی سسٹم کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی سیف سٹی/ ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ کی زیر صدارت سیف سٹی اسلام آباد پروجیکٹ کی توسیع پر پیش رفت کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں سیف سٹی اور ONPL کی تکنیکی ٹیموں نے شرکت کی،اجلاس میں سیف سٹی پروجیکٹ کے اگلے مرحلے، تکنیکی اپ گریڈیشن، نیٹ ورک انٹیگریشن اور مجموعی سسٹم کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ کیا گیا،علاوہ ازیں فیلڈ سے موصول ہونے والے ڈیٹا اور تکنیکی تجزیے کی بنیاد پر توسیع منصوبے کو موثر اور پائیدار بنانے کیلئے عملی اقدامات پر اتفاق بھی کیا گیا،اس موقع پر ڈی جی سیف سٹی محمد ہارون جوئیہ نے کہا کہ سیف سٹی اسلام آبادپروجیکٹ کی توسیع کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہر بھر میں نگرانی کے نظام کو وسعت دینا اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو مزید یقینی بنانا ہے،انہوں نے دورانِ اجلاس ٹیم کو ہدایت کی کہ تمام مراحل مقررہ وقت میں اور معیاری انداز میں مکمل کیے جائیں،کیونکہ اس منصوبے کی تکمیل سے وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی روک تھام، ٹریفک مینجمنٹ اور ایمرجنسی ریسپانس کی صلاحیت میں نمایاں بہتری آئے گی

X