LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) ٹریفک پولیس کی ہیلمٹ، لین وائلیشن، ون وے اور خطرناک ڈرائیونگ کے خلاف آگاہی مہم۔

اسلام آباد (سہ پہر) ٹریفک پولیس کی ہیلمٹ، لین وائلیشن، ون وے اور خطرناک ڈرائیونگ کے خلاف آگاہی مہم۔ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ صرف شہریوں کی اپنی جانوں کے تحفظ کی ضمانت ہے بلکہ ایک محفوظ، منظم اور ذمہ دار معاشرے کی بنیاد بھی ہے، سی ٹی او اسلام آبادمحمد سرفراز ورکتفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ اور آئی ٹی پی کیویلیرز کی جانب سے شہر بھر میں ٹریفک قوانین کی آگاہی اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے خصوصی مہم کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد شہریوں میں ہیلمٹ کے استعمال، لین وائلیشن، ون وے کی خلاف ورزی اور خطرناک ڈرائیونگ جیسے سنگین مسائل کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا، مہم کے دوران شہریوں، خصوصا موٹرسائیکل سواروں اور نوجوان ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین کی اہمیت، محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں اور حادثات سے بچاو¿ کے عملی طریقوں سے آگاہ کیا گیا، اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے شہریوں کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ ہیلمٹ کا استعمال نہ صرف قانونی تقاضا ہے بلکہ یہ جان بچانے کا موثر ذریعہ بھی ہے، جبکہ لین وائلیشن، ون وے کی خلاف ورزی اور تیز رفتاری جیسے رویے حادثات میں اضافے کا باعث بنتے ہیں،اس موقع پر شہریوں میں پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے اور انہیں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی ترغیب دی گئی، آگاہی ٹیموں نے شہریوں کو تاکید کی کہ وہ دوران ڈرائیونگ مکمل احتیاط برتیں، ٹریفک سگنلز کی پابندی کریں اور اپنی اور دوسروں کی جان کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ذمہ دارانہ رویہ اپنائیں،سی ٹی او اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے کہا کہ شہری ٹریفک قوانین کو محض قانونی تقاضا نہ سمجھیں بلکہ اسے ایک معاشرتی ذمہ داری کے طور پر اپنائیں تاکہ حادثات میں کمی لائی جا سکے اور شہر میں محفوظ اور مربوط ٹریفک کے نظام کو فروغ دیا جا سکے،انہوں نے مزید کہا کہ روڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کیلئے آگاہی مہمات کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں بھی کی جائےں گی۔

X