اسلام آباد (سہ پہر) وفاقی پولیس کی پیشہ عناصر کے خلاف موثر کاروائیاں،سنگین جرائم میں ملوث 13مجرمان اشتہاریوں سمیت 24 جرائم پیشہ عناصر گرفتار
اسلام آباد (سہ پہر) وفاقی پولیس کی پیشہ عناصر کے خلاف موثر کاروائیاں،سنگین جرائم میں ملوث 13مجرمان اشتہاریوں سمیت 24 جرائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات اوراسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے موثر کریک ڈاو¿ن جاری ہے، اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس تھانہ شالیمار، تھانہ گولڑہ،تھانہ کھنہ، تھانہ سہالہ، تھانہ پھلگراں اور تھانہ بنی گالہ پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 11ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 610 گرام چرس،580 گرام ہیروئن، 445 گرام آئس،02 بوتلیں شراب اور مختلف بور کے 05 عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری اورعدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 14مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی،ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن “پکار”15پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجاسکے۔