اسلام آباد (سہ پہر) چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک کا شہریوں کے نام اہم پیغام۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کریک ڈاون کا اعلان
اسلام آباد (سہ پہر) چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک کا شہریوں کے نام اہم پیغام۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کریک ڈاون کا اعلان،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں شہریوں کی جانوں کے لیے خطرہ ہیں، عوام ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قوانین پر عمل کریں۔ سی ٹی او اسلام آبادتفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے شہریوں کے نام اپنے ایک خصوصی ویڈیو پیغام میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ لین وائلیشن، غلط سمت ڈرائیونگ اور لاپرواہی و غفلت سے گاڑی چلانا نہ صرف اپنی بلکہ دیگر روڈ یوزرز کی زندگیوں کو بھی شدید خطرات سے دوچار کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں مہلک حادثات کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ان خطرناک رویوں کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے، سی ٹی او اسلام آبادنے واضح کیا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس ایسی تمام ٹریفک وائلیشنز کے خلاف بھرپور اور بلاامتیاز کریک ڈاون کرنے جا رہی ہے تاکہ وفاقی دارالحکومت میں محفوظ، منظم اور ذمہ دارانہ ٹریفک ماحول کو یقینی بنایا جا سکے،چیف ٹریفک آفیسر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ٹریفک قوانین پر مکمل عملدرآمد کریں، لین ڈسپلن اختیار کریں، غلط سمت گاڑی چلانے سے اجتناب کریں اور دوران ڈرائیونگ احتیاط و ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، انہوں نے کہا کہ شہریوں کا تعاون ہی محفوظ ٹریفک نظام کی بنیاد ہے،اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کی جانوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ،جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،پیغام کے اختتام پر چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک نے شہریوں سے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کرنے اور ٹریفک قوانین کی پابندی کے ذریعے مہذب اور ذمہ دار شہری ہونے کا عملی ثبوت دینے کی اپیل کی۔