LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاون جاری

اسلام آباد (سہ پہر) پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاون جاری۔سنگین جرائم میں ملوث 20 مجرمان اشتہاریوں سمیت 33 جرائم پیشہ عناصر گرفتار۔ ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔مزید تفتیش جاری ہے۔ دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے موثر کریک ڈاون جاری ہے۔ تھانہ کوہسار، تھانہ گولڑہ ،تھانہ رمنا، تھانہ سبزی منڈی، تھانہ کھنہ ، تھانہ بھارہ کہو اور تھانہ شہزاد ٹاون پولیس نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 3242 گرام چرس،212 گرام آئس،22 بوتلیں شراب،ایک کلاشنکوف اور مختلف بور کے 04 عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 20 مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے

X