اسلام آباد (سہ پہر) ویمن پولیس اسٹیشن کی بڑی کارروائی، سیکٹر ایف-8 میں مبینہ فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، 7 افراد گرفتار
اسلام آباد (سہ پہر) ویمن پولیس اسٹیشن کی بڑی کارروائی، سیکٹر ایف-8 میں مبینہ فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، 7 افراد گرفتار
وفاقی دارالحکومت کے ویمن پولیس اسٹیشن نے سیکٹر F-8 مرکز میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر فحاشی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ایک گروہ کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع ہیں انکشاف کیا ہے کہ دو چائنیز کو موٹی رقم لے کر چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے سب انسپکٹر فاروق کا موقف لیا گیا تو ان کا کہنا ہے کہ یہ میڈم شازیہ یا میڈم اسیہ کو پتہ ہوگا کیا صرف قانون جو ہے وہ پاکستانی عوام پر ہی حرکت میں اتا ہے
جب سب انسپیکٹر شازیہ اور اے ایس ائی اسیہ کے نمبر پر بار بار رابطہ کیا گیا تو دونوں نمبر جو ہیں ملانے پر معلوم ہوا ایک نمبر مسلسل بند ہے اور دوسرا ان ویلڈ شو کر رہا ہے
جس سے شکوک و شبہات مزید بڑھ گئے
پولیس نے کارروائی کے دوران سرپرست خاتون سمیت 7 افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ویمن پولیس اسٹیشن کی اسسٹنٹ سب انسپکٹر (ASI) آسیہ یاسمین کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ سیکٹر F-8 مرکز میں واقع ایک سینٹر میں مبینہ طور پر غیر اخلاقی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ مقام پر چھاپہ مارا، جہاں سے متعدد مرد و خواتین کو قابلِ اعتراض حالت میں حراست میں لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں شایان اشتیاق، عظمیٰ، محمد توقیر، عنبرین، روبینہ، انامش خرم اور مہوش ساجد شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ مبینہ طور پر اس نیٹ ورک کے ذریعے غیر اخلاقی سرگرمیاں چلائی جا رہی تھیں جبکہ مہوش ساجد کو مرکزی سہولت کار قرار دیا گیا ہے۔
ویمن پولیس اسٹیشن میں لیڈی سب انسپکٹر (SI) شازیہ پروین کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 66/26 درج کر لیا گیا ہے، جس میں ہیومن ٹریفکنگ اور فحاشی سے متعلق دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔