راولپنڈی (سہ پہر) تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں رات گئے دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ
راولپنڈی (سہ پہر) تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں رات گئے دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،
فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک، زیر استعمال موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد،
ہلاک ڈاکو نے دو روز قبل تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے شہری کو قتل کر دیا تھا،
ہلاک ڈاکو نے کچھ روز قبل تھانہ بنی کے علاقے میں بھی ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کیا تھا،
پولیس نے موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی،
فائرنگ کر دوران 1 فائر کانسٹیبل زین علی کو بھی لگا جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے،
واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے،
فرار ڈاکو کی گرفتاری کے لیے سرچنگ جاری ہے،
فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرنے پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ایس پی راول، ایس ڈی پی او نیوٹاؤن اور نیوٹاؤن پولیس ٹیم کو شاباش،
شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی