راولپنڈی (سہ پہر) سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
راولپنڈی (سہ پہر) سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ایس ایچ او تھانہ صدربیرونی زاہد ظہور کی ھمراہ پولیس ٹیم نے لیڈی منشیات سپلائر سمیت 3 افراد گرفتار کر کے 17 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی تفصیلات کے مطابق تھانہ صدربیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیڈی منشیات سپلائر سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا، زیر حراست افراد سے17 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی، انتہائی مطلوب منشیات سپلائر سے 10 کلو 800 گرام چرس برآمد ہوئی، دوسرے منشیات سپلائر سے 6 کلو گرام چرس برآمد ہوئی، زیر حراست فرد قبل ازیں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل،منشیات اور اسلحہ ناجائز کے متعدد مقدمات میں ملوث و ریکارڈ یافتہ ہے، لیڈی منشیات سپلائر سے 600 گرام چرس برآمد ہوئی، زیر حراست افراد نے یونیورسٹیوں، کالجوں سمیت شہر بھر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔