LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا نارتھ میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے باجوڑ میں شہید ایلیٹ پولیس کانسٹیبل سراج کےگھر جا کر اہل خانہ سےتعزیت کی

اسلام آباد (سہ پہر) آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا نارتھ میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے باجوڑ میں شہید ایلیٹ پولیس کانسٹیبل سراج کےگھر جا کر اہل خانہ سےتعزیت کی،فاتحہ خوانی کی اور شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔آئی جی ایف سی نے شہید کے خاندان کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے مذید کہا کہ امن و استحکام کیلئے سیکیورٹی فورسز اور عوام نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور یہ جدوجہد آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی شہداء پاکستان کی اصل طاقت اور قوم کا فخر ہیں۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے آج جس آہنی عزم کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف ڈٹے ہیں اُس کے پیچھے انہی شہداء اور ان کے اہل خانہ کی عظیم قربانیوں کی طاقت ہے۔ دشمن خوف پھیلانا چاہتا ہے مگر شہداء کا عظیم لہو قوم کے حوصلے، اتحاد اور پاکستان سے محبت کو مزید مضبوط اور پاکستان کو ناقابل تسخیر بناتا ہے

X