اسلام آباد (سہ پہر) وفاقی دارالحکومت کی مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریداروں کی حفاظت کیلئے جا مع سکیورٹی پلان تشکیل
اسلام آباد (سہ پہر) وفاقی دارالحکومت کی مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریداروں کی حفاظت کیلئے جا مع سکیورٹی پلان تشکیل ۔اسلام آباد پولیس کے 1500 سے زائد افسران و جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،جبکہ منظور کردہ مقامات کے علاوہ غیرقانونی مویشی منڈیاں لگانے والو ں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائیاںعمل میںلائی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق کی ہدایات پر اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت کی مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔سکیورٹی پلان کے تحت اسلام آباد پولیس کے 1500 سے زائد افسران و جوان مویشی منڈیوں میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے تاکہ منڈیوں میں آنے والے شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ منظور شدہ مقامات کے علاوہ غیر قانونی مویشی منڈیاں لگانے والوں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ منظور شدہ مقامات کے علاوہ کسی بھی جگہ مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ غیر قانونی مویشی منڈیوں اور سیل پوائنٹس کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ جعلسازوں، جیب کتروں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاو¿ن کے لیے مو¿ثر پٹرولنگ پلان مرتب کیا گیا ہے۔ ڈولفن اسکواڈ، پولیس رسپانس یونٹ اور دیگر پٹرولنگ ٹیمیں مویشی منڈیوں اور ان کے اطراف میں مسلسل اور مو¿ثر گشت کریں گی تاکہ جرائم کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ ان تمام اقدامات کا مقصد وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کا قیام، جرائم کی بیخ کنی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا مشتبہ شخص کے بارے میں فوری طور پر اپنے متعلقہ تھانے یا ایمرجنسی ہیلپ لائن “پکار-15” پر اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے