اسلام آباد (سہ پہر) کشمیر گرلز کیڈٹ کالج مظفرآباد نے یادگارِ شہداء پر آزاد حکومت اور پاک فوج کے اشتراک سے منعقدہ پروقار تقریب میں بھرپور شرکت کی
اسلام آباد (سہ پہر) کشمیر گرلز کیڈٹ کالج مظفرآباد نے یادگارِ شہداء پر آزاد حکومت اور پاک فوج کے اشتراک سے منعقدہ پروقار تقریب میں بھرپور شرکت کی جہاں خاکی وردی میں ملبوس کالج کی کیڈٹس نے نظم و ضبط کا شاندار مظاہرہ کیا اور تقریب کے بعد کیڈٹس نے نڑول سٹیڈیم میں پاک فوج کی جانب سے لگائی گئی اسلحہ کی نمائش میں جدید ہتھیاروں کا مشاہدہ کیا اور مختلف سرکاری محکمہ جات کے معلوماتی سٹالز کا وزٹ بھی کیا، اس موقع پر پراعتماد انداز اور خاکی وردی میں ملبوس کشمیر گرلز کیڈٹ کالج کی بچیوں نے تقریب میں شریک شہریوں، افسران اور میڈیا کی خصوصی توجہ حاصل کی اور شرکاء نے کیڈٹس کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بیٹیاں معرکہ حق “بنیان مرصوص” کی امین ہیں اور کل کو یہی قوم کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ بنیں گی