تہران (سہ پہر) ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے تجویزجمعرات کو بھیجی گئیں، ایران نے امریکا سے مذاکرات کیلئے نئی تجاویز پاکستان کے حوالے کیں۔الجزیرہ کے مطابق ایرانی سفارتی ذرائع نے پاکستانی ثالثوں کو نئی تجاویز پیش کرنے کی تصدیق کر دی۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں پاکستان مرکزی ثالث کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے میں کئی دیگر ممالک بھی تعاون کے لیے آمادہ ہیں لیکن باضابطہ طور پر ثالثی کی ذمہ داری پاکستان کے پاس ہے۔اسماعیل بقائی کے مطابق اگر مذاکرات کے انعقاد کا حتمی فیصلہ کیا جاتا ہے تو اس بارے میں باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا جائے گا۔
تہران (سہ پہر) ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کیلئے اپنی نئی تجویز پاکستان کے حوالے کر دیں، ایرانی وزارت خارجہ