LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) یومِ مزدور پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا محنت کشوں کے لئے خصوصی پیغام۔

اسلام آباد (سہ پہر) یومِ مزدور پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا محنت کشوں کے لئے خصوصی پیغام۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے یومِ مزدور کے موقع پر محنت کشوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ مزدور ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ محنت، دیانت اور لگن سے کام کرنے والے مزدور قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ اسلام آباد پولیس مزدور طبقے کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور ان کی عزت، تحفظ اور فلاح کو یقینی بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ محنت کش طبقہ ملکی معیشت کی مضبوطی اور تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یومِ مزدور کے موقع پر تمام محنت کشوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں، کیونکہ ان کی محنت اور قربانیاں ہی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہیں۔ اسلام آباد پولیس ہر طبقے، خصوصاً محنت کشوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے

X