ہری پور (سہ پہر) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے ہری پور سے تبدیل ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر محمد فصیح اسحاق عباسی کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا انعقاد کیا گیا
ہری پور (سہ پہر) ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے ہری پور سے تبدیل ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر محمد فصیح اسحاق عباسی کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا انعقاد کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر ہری پور تعیناتی کے دوران گراں خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ،
چیمبر آف کامرس میں منعقدہ الوداعی پارٹی کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدر چیمبر ملک عمیر خالد، سابق صدور حاجی منظور الہیٰ، شہباز محمود ، حاجی شوکت نواز، محمد فیاض، و دیگر موجود تھے چیمبر آف کامرس کے عہدیداران و ممبران نے تبدیل ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر محمد فصیح اسحاق عباسی کی ہری پور میں تعیناتی کے دوران امن و امان کے قیام، شہر اور تاجروں کے مسائل کے حل، فلاحی اور کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اسسٹنٹ کمشنر محمد فصیح اسحاق عباسی نے کہا کہ ترقی و تبادلے ملازمت کا حصہ ہیں میری کوشش رہی ہے کہ نیک نیتی اور خلوص دل سے شہر اور عوام کے مسائل کے حل کے کام کریں ہری پور کے ہر طبقہ کے لوگوں نے بہت عزت دی ہے اور انتظامیہ کے ساتھ ہر موقع پر بھرپور تعاون کیا ہے تقریب کے اختتام پر صدر چیمبر ملک عمیر خالد نے یادگاری شیلڈ اور سوینئر پیش کیا،







