LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے ش±رکاءکے وفد کا سی ٹی ڈی کمپلیکس اسلام آباد کا دورہ۔ڈی جی سیف سٹی/ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ اور ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے وفد کو سیف سٹی سسٹمز، کمانڈ اینڈ کنٹرول میکنزم اور جرائم کی روک تھام کے لئے کیے جانے والے عملی اقدامات، سی ٹی ڈی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور سکیورٹی حکمتِ عملیوں کے مختلف پہلوو¿ں پر بریفنگ دی

اسلام آباد (سہ پہر) مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے ش±رکاءکے وفد کا سی ٹی ڈی کمپلیکس اسلام آباد کا دورہ۔ڈی جی سیف سٹی/ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ اور ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے وفد کو سیف سٹی سسٹمز، کمانڈ اینڈ کنٹرول میکنزم اور جرائم کی روک تھام کے لئے کیے جانے والے عملی اقدامات، سی ٹی ڈی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور سکیورٹی حکمتِ عملیوں کے مختلف پہلوو¿ں پر بریفنگ دی۔تفصیلات کے مطابق مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے شرکاءکے وفد نے کاو¿نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کمپلیکس اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی جی سیف سٹی/ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ، ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق، ایس ایس پی سی ٹی ڈی سعود خان سمیت دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔دورے کے دوران وفد کو جدید پولیسنگ کے تقاضوں، انسدادِ دہشت گردی اقدامات اور ٹیکنالوجی کے مو¿ثر استعمال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ افسران نے وفد کو سیف سٹی پراجیکٹ، جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور جرائم کی روک تھام کے لیے اپنائی جانے والی عملی حکمت عملیوں سے آگاہ کیا۔ڈی جی سیف سٹی/ڈی آئی جی ٹریفک اور ڈی آئی جی اسلام آباد نے بریفنگ دیتے ہوئے وفد کو بتایا کہ سیف سٹی کیمروں، ڈیٹا اینالیٹکس اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے جرائم کی پیشگی نشاندہی اور مو¿ثر تدارک کو ممکن بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے سی ٹی ڈی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں اور سکیورٹی سے متعلق مربوط حکمت عملیوں پر بھی روشنی ڈالی۔مزید برآں، وفد کو مختلف آپریشنل یونٹس، مانیٹرنگ سینٹرز اور ٹیکنالوجی سے آراستہ سہولیات کا عملی دورہ بھی کروایا گیا، جہاں انہیں جدید نگرانی کے نظام، ایمرجنسی رسپانس میکانزم اور بین الادارہ جاتی رابطہ کاری کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر افسران نے تربیت، استعداد کار میں اضافے اور جدید رجحانات سے ہم آہنگ پولیسنگ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ڈی جی سیف سٹی نے وفد کے معزز اراکین کو یادگاری شیلڈ پیش کی جبکہ وفد نے اسلام آباد پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی، جدید اصلاحات اور ٹیکنالوجی کے مو¿ثر استعمال کو سراہتے ہوئے اس ماڈل کو دیگر اداروں کے لیے قابلِ تقلید قرار دیا۔

X