LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز وِرک کا مختلف پولیس خدمت مراکز کا دورہ۔شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا

اسلام آباد (سہ پہر) چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز وِرک کا مختلف پولیس خدمت مراکز کا دورہ۔شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا،پولیس افسران کوموثر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے اور شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے مختلف پولیس خدمت مراکز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے وہاں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے سہولیات کے معیار کے حوالے سے دریافت کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پولیس خدمت مراکز پر شہریوں کو بہترین اور فوری سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس عمل کو مزید موثر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ حاصل کیا جا رہا ہے،انہوں نے خدمت مرکز میں تعینات پولیس افسران سے بھی ملاقات کی اور ان سے درپیش انتظامی مسائل کے بارے میں دریافت کیا، اس موقع پر انہوں نے انچارج خدمت مراکز کو شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت کی،انہوں نے کہا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے پولیس خدمت مراکز میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا گیا ہے، جو پاکستانی شہریوں کو خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ غیرملکیوں کو بہترین خدمات فراہم کرنے میں ہمہ وقت مصروف عمل ہیں

X