مظفر آباد (سہ پہر) آئی جی آزاد کشمیر کیپٹن لیاقت علی ملک نے پاکستان آرمی میں بطور سیکنڈ لیفٹیننٹ کاکول اکیڈمی سے پاس آوٹ ہونے والے مظفرآباد کے رہائشی 6 افسران کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔
مظفر آباد (سہ پہر) آئی جی آزاد کشمیر کیپٹن لیاقت علی ملک نے پاکستان آرمی میں بطور سیکنڈ لیفٹیننٹ کاکول اکیڈمی سے پاس آوٹ ہونے والے مظفرآباد کے رہائشی 6 افسران کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔۔ جس میں والدین کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیاگیا’ آئی جی پولیس نےابتدائی ٹریننگ کی کامیاب تکمیل پر دلی مبارک باد دی اور اعزازی شیلڈز سے نوازا’ سیکرٹری نشان حیدر شہداء ریسرچ فورم آزاد کشمیر خورشید خان نے انسپکٹر جنرل پولیس ملک لیاقت علی کو سراہتے ہوئے پاک فوج میں نئے جوان ہونے والے افسران کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا