اسلام آباد (سہ پہر) تھانہ کورال میں نئے ایس ایچ او کی تعیناتی، پھولوں کا گلدستہ پیش
اسلام آباد (سہ پہر) تھانہ کورال میں نئے تعینات ایس ایچ او عامر حیات کی آمد پر خوشگوار ماحول دیکھنے میں آیا، جہاں نائٹ محرر قیصر عباس نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر سابقہ ایس ایچ او مہراللہ بھی موجود تھے جنہیں بعد ازاں تھانہ کھنہ میں بطور ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا۔ انہوں نے بھی نئے ایس ایچ او عامر حیات کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تقریب میں پولیس عملے کی جانب سے باہمی تعاون اور نئے ایس ایچ او کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔