راولپنڈی (سہ پہر) ویسٹریج پولیس نے گھر سے زیورات کی چوری کا معمہ حل کرتے ہوئے چور بھانجے کو گرفتار کرلیا
راولپنڈی (سہ پہر) ویسٹریج پولیس نے گھر سے زیورات کی چوری کا معمہ حل کرتے ہوئے چور بھانجے کو گرفتار کرلیا، 78 لاکھ سے زائد مالیت کے مسروقہ 17 تولہ طلائی زیورات برآمد، بھانجے کا ماموں کی طرف معمول کا آنا جانا تھا اور یہ بھی جانتا تھا کہ گھر میں زیورات کہاں رکھے ہیں زیرحراست شخص نے گھر والوں کی غیر موجودگی میں موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زیورات چرا لیے, گوجر خان پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی واردات میں ملوث گینگ کے 04 افراد کو گرفتارکر کے چھینے گئے 04 موبائل فونز ، اور 14 ہزار 5 سو ،ائیر بڈز ،پاور بنک، اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا,صادق آباد پولیس نے 02 افراد کو گرفتار کر کے 10 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلیے، رتہ امرال نے دو افراد کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹرسائیکل چھینی کی رقم 12 ہزار اور اسلحہ برآمد کیا،گوجرخان پولیس نے دو منشیات سپلائرز کو حراست میں لیکر 03 کلو سے زائد چرس برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لیے,شراب اور اسلحہ کے خلاف کاروائی کے دوران پولیس نے 07 افراد کو حراست میں لیکر 35 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا زیر حراست افراد کے خلاف کاروائیاں تھانہ رتہ امرال تھانہ پیرودھائی تھانہ نصیر آباد اور تھانہ دھمیال کے علاقوں میں کی گئیں