اسلام آباد (سہ پہر) اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل عبد الرشید کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر پروقار تقریب کا اہتمام۔
اسلام آباد (سہ پہر) اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل عبد الرشید کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر پروقار تقریب کا اہتمام۔ایس پی سٹی زون ڈاکٹر ایاز حسین نے سروس کے اعتراف میں ریٹائر ہونے والے پولیس افسرکو تحائف پیش کرتے ہوئے ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس میں طویل عرصے تک خدمات سر انجام دینے والے ہیڈ کانسٹیبل عبد الرشید کی ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایس پی سٹی زون کے دفتر میں پروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں ایس پی سٹی زون ڈاکٹر ایاز حسین نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی،اس موقع پر دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجودتھے،ایس پی سٹی زون نے ریٹائر ڈ ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل عبد الرشید کی محکمہ پولیس کے لئے کی گئی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ہے جس نے سروس شروع کی وہ ایک دن ریٹائر بھی ہو گا،آپ نے ایک لمبی عرصہ محکمہ پولیس کی خدمت کی ہے۔ دوران سروس ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ ایسے کام کئے جائیں جس سے آپ کا نام روشن ہو اور آپ کے کردار کو اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے،ہمیں اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ سروس کے دوران زیادہ سے زیادہ عوامی خدمت کرکے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جائے،اس موقع پر ریٹائرڈ ہونیوالے پولیس افسر نے عزت افزائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ پولیس کا شکریہ ادا کیا،تقریب کے آخر میں ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسرکی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازی پولیس شیلڈ اور تحائف سے نوازا گیا اور ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیاگی



