LOADING

Type to search

پاکستان

کراچی (سہ پہر) کراچی سرجانی میں سیکٹر 36 اے نزد اقصی مسجد کے قریب گٹر کی صفائی کے دوران پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں زہریلی گیس کے باعث تین مزدور جاں بحق ہو گئے

کراچی (سہ پہر) کراچی سرجانی میں سیکٹر 36 اے نزد اقصی مسجد کے قریب گٹر کی صفائی کے دوران پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں زہریلی گیس کے باعث تین مزدور جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق مزدور ایک نجی ٹھیکیدار کی نگرانی میں بغیر حفاظتی اقدامات کے کام کر رہے تھے کہ دم گھٹنے سے ان کی جان چلی گئی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں کو گٹر سے نکال کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا واقعے کے اطلاع ملتے ہی چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی اور متعلقہ یوسی نمائندگان موقع پر پہنچے لیکن وہاں شرپسند عناصر کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا جس سے صورتحال کشیدہ ہو گئی چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی مکمل انکوائری کی جائے گی اور ذمہ دار ٹھیکیدار کے خلاف رپورٹ کی روشنی میں کارروائی ہوگی۔ انہوں نے پتھراؤ میں ملوث افراد کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا بعد ازاں حاجی نواز علی بروہی، سینئر نائب صدر صدیق اکبر اور ڈپٹی کمشنر ویسٹ علی ذوالفقار میمن کے ہمراہ اسپتال پہنچے جہاں لواحقین سے ملاقات کر کے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

X