اسلام آباد (سہ پہر) ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر کی زیرصدارت پولیس افسران کا اہم اجلاس۔
اسلام آباد (سہ پہر) ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر کی زیرصدارت پولیس افسران کا اہم اجلاس۔ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے اسلام آباد پولیس کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس، پولیس افسران کی فلاح و بہبود کے منصوبوں، انفراسٹرکچر کی بہتری اور ڈیوٹی پوائنٹس پر پولیس افسران کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کا جائزہ لیا ۔انہوں نے تمام افسران کو مختلف ٹاسکس سونپے اور اپنے فرائض بھرپور محنت کے ساتھ ادا کرنے کی ہدایات جاری کیںتفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہیڈکوارٹرزملک جمیل ظفر کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسلام آباد پولیس کے مختلف شعبہ جات کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اے آئی جی جنرل سید عنایت علی شاہ، ایس ایس پی کاو¿نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سعود خان، ڈائریکٹر سپیشل انیشی ایٹوز شمس الحق درانی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے اسلام آباد پولیس کے جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں، پولیس افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق اقدامات،انفراسٹرکچر کی بہتری اور مختلف ڈیوٹی پوائنٹس پر تعینات پولیس افسرا ن و جوانوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ معاملات پر مشاورت کی۔اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے اور ان کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پولیس افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے اور انہیں دورانِ ڈیوٹی ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔مزید برآں، انہوں نے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے جامع حکمت عملی اپنانے، دستیاب وسائل کے مو¿ثر استعمال کو یقینی بنانے اور تمام شعبہ جات کے درمیان مو¿ثر رابطہ کاری کو فروغ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور عوام کو معیاری اور بروقت خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔اجلاس کے اختتام پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے تمام افسران کو مختلف اہداف و ذمہ داریاں تفویض کیں اور ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض پیشہ ورانہ مہارت، محنت اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں