LOADING

Type to search

بین الاقوامی خبریں

واشنگٹن (سہ پہر) ٹرمپ کی ایران کو شدید حملوں کی دھمکی، آبنائے ہرمز کی فوری ناکہ بندی کا اعلان

واشنگٹن (سہ پہر) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بحریہ فوری طور پر آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کرے گی اور ایران کو ٹول ادا کرنے والے جہازوں کو بھی روکا جائے گا، امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہو گئے، اگرچہ زیادہ تر نکات پر اتفاق ہو گیا تھا، تاہم ایران کے جوہری پروگرام پر اختلاف برقرار رہا،مریکی بحریہ جو دنیا کی بہترین بحریہ ہے فوری طور پر آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور یہاں سے میں داخل ہونے یا نکلنے والے تمام جہازوں کی ناکہ بندی کا عمل شروع کریگی،جو بھی غیر قانونی ٹول ادا کرے گا اسے کھلے سمندر میں محفوظ راستہ نہیں ملے گا۔

سوشل میڈیا پر بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکی نیوی فوری طور پر آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کرے گی، جو بھی ہمارے جہازوں پر فائرنگ کرے گا اسے تباہ کریں گے۔ ہم آبنائے ہرمز پر بارودی سرنگوں کو تباہ کرنا شروع کریں گے۔ ناکہ بندی ہوگی اور دوسرے ممالک بھی اس میں شامل ہونگے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اپنی نیوی کو کہا ہے ایران کوٹول دینے والے جہازوں کو تلاش کریں، جو بھی ایران کو ٹول ادا کرے گا اسے محفوظ راستہ نہیں ملے گا، ہمیں لگا تھا آبنائے ہرمز پر جہازوں کو آزادانہ آنے جانے کی اجازت ہوگی مگر ایران نے ایسا ہونے نہیں دیا۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو کھولنے کا وعدہ کیا تھا وہ اس میں ناکام رہا، ان کی وجہ سے دنیا بھر کے کئی لوگوں اور ممالک میں بے چینی پیدا ہوئی۔ ایران نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ہیں جن کا صرف ان کو علم ہے، یہ عالمی سطح پر بھتہ خوری ہے، دنیا کے رہنما اور امریکا اس کا شکار نہیں ہونگے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کو فوری آبی گزرگاہ کو کھولنے کا عمل شروع کرنا چاہیے، وہ اپنے اقدام سے ہر طرح کے قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، ایران کو غیر قانونی بھتہ خوری سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

صدر ٹرمپ کے مطابق ایران کی بحریہ اور فضائیہ ختم ہو چکی ہیں، خامنہ ای اور ان کے اکثر رہنما قتل ہوچکے ہیں ، اس صورتحال سے کیسے نکلنا ہے ایران کو زیادہ پتہ ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسلام آباد میں ملاقات اچھی رہی، زیادہ تر نکات پر اتفاق ہو گیا، مجھے جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے اسلام آباد مذاکرات پر بریفنگ دی۔ یہ مذاکرات پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہوئے، وہ غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل شخصیات ہیں، میں ہمیشہ ان کی قدر کرتا ہوں۔امریکی صدر نے کہا کہ اہم نکتے جوہری معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا، ایران کو پیسہ چاہیے اور وہ جوہری صلاحیت چاہتے ہیں، یہ سب ان کے ایٹمی عزائم کی وجہ سے ہوا ہے، مناسب وقت پر ہماری فوج ایران میں جو باقی ہے اسے بھی ختم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات صبح شروع ہوئے، رات بھر جاری رہے، ایران اپنے جوہری عزائم سے دستبردار ہونے کے لیے تیار نہیں، جو نکات طے ہوئے وہ جنگ سے کئی درجہ بہتر ہیں، لیکن جوہری طاقت کا خاتمہ کیے بغیر ان نکات کی کوئی حیثیت نہیں، میں برسوں پہلے کہہ چکا ہوں ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔

قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ڈیل طے پا بھی سکتی ہے اور نہیں بھی، لیکن دونوں صورتوں میں امریکہ اپنے موقف پر قائم رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم دیکھ رہے ہیں آگے کیا ہوتا ہے مگر کامیابی یا ناکامی میرے لیے اہم نہیں۔امریکی صدر نے مزید دعوی کیا کہ امریکہ پہلے ہی ایران کے خلاف برتری حاصل کر چکا ہے،ایرانی قیادت ختم کر دی گئی ہے، ان کی نیوی، فضائی اور دفاعی نظام کو ختم کر دیا ہے اور اس تنازع میں کامیابی اس کے حصے میں آ چکی ہے۔ٹرمپ نے حساس بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بھی تشویش ظاہر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہاں بارودی سرنگوں کی موجودگی کا خدشہ ہے تاہم امریکی فورسز جدید مشینری کے ذریعے ان کی صفائی میں مصروف ہیں۔ان کا ایران کو چین کی جانب سے اسلحہ فراہم کرنے کی اطلاعات پر کہنا تھا کہ اگر یہ بات درست ہوئی تو اس کے نتائج چین کے لیے انتہائی سنگین ہوں گے۔

X