اسلام آباد (سہ پہر) تھانہ صدر بیرونی پولیس نے شادی کی تقریب میں آتش بازی اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 24 افراد گرفتار کر کے موقعہ سے 02 سپیکر، میوزک میکر، مکسر، سامان آتش بازی اور 05 گاڑیاں قبضہ میں لے لیں
اسلام آباد (سہ پہر) تھانہ صدر بیرونی پولیس نے شادی کی تقریب میں آتش بازی اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 24 افراد گرفتار کر کے موقعہ سے 02 سپیکر، میوزک میکر، مکسر، سامان آتش بازی اور 05 گاڑیاں قبضہ میں لے لیں، پولیس نے زیرحراست افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے گرفتار لیا، وارث خان پولیس نے شادی میں آتش بازی کرنے والے 12 افراد گرفتار کرلیے، زیرحراست افراد سے07 چائنہ بکس,31 انار,61 سوتر گولے، 03 ہوائیاں، سینکڑوں کی تعداد میں چلے ہوئے اناروں کے خول اور سوتر گولے برآمد ہوئے پولیس نے زیر حراست افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے گرفتار کر لیا، گنج منڈی پولیس نے تاش پر جوا کھیلنے والے 07 قمار باز گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم 01 لاکھ 34 ہزار 770 روپے، 10موبائل فونز، گھڑیاں اور موقعہ سے 04 موٹر سائیکل بھی قبضہ میں لے لیے، منشیات کے خلاف کاروائی میں صادق آباد پولیس نے ایک فرد سے 01 کلو 850 گرام، چونترہ پولیس نے ایک فرد سے 01 کلو 650 گرام چرس برآمد کرلی، شراب اور اسلحہ کے خلاف کاروائیوں میں 08 افراد گرفتار 50 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا، زیر حراست افراد کے خلاف کاروائیاں تھانہ بنی،کلرسیداں، صادق آباد، کینٹ، ٹیکسلا اور تھانہ گوجرخان کے علاقوں میں کی گئیں