اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایچ او محمد یوسف کی زیر قیادت تھانہ لوہی بھیر پولیس کی بڑی کارروائی
اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایچ او محمد یوسف کی زیر قیادت تھانہ لوہی بھیر پولیس کی بڑی کارروائی سپا سینٹرز کی آڑ میں فحاشی کا دھندہ بے نقاب خواتین پولیس کا چھاپہ، 2 مرد اور 11) تھانہ لوہی بھیر پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں سپا سینٹرز کی آڑ میں جاری غیر اخلاقی سرگرمیوں کا پردہ چاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی سواں اور ای ڈی پی او سہالہ سرکل کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ لوہی بھیر پولیس محمد یوسف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مؤثر کارروائی کی۔ پولیس کو مخبر خاص کے ذریعے اطلاع ملی کہ پلازہ نمبر 153 میں “MISS ME SPA” اور “THE RIVER SPA” کے نام سے فحاشی کے اڈے قائم ہیں، جس پر فوری چھاپہ مارا گیا۔ کارروائی کے دوران دو مرد اور گیارہ خواتین کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ لوہی بھیر محمد یوسف کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی بھی صورت غیر اخلاقی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ فحاشی کے اڈے چلانے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
