اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایس پی وی وی آئی پی پروٹیکشن کیپٹن ریٹائرڈ سید ذیشان حیدر کی سکیورٹی ڈویژن میں تعینات پولیس افسران و جوانوں کو بریفنگ
اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایس پی وی وی آئی پی پروٹیکشن کیپٹن ریٹائرڈ سید ذیشان حیدر کی سکیورٹی ڈویژن میں تعینات پولیس افسران و جوانوں کو بریفنگ۔ایس ایس پی وی وی آئی پی پروٹیکشن نے تمام افسران کو شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور امن وعامہ کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے تمام ترممکنہ اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق سینئر سپر ٹینڈنٹ آف پولیس وی وی آئی پی پروٹیکشن یونٹ کیپٹن ریٹائرڈ سید ذیشان حیدر نے سکیورٹی ڈویژن میں تعینات افسران و جوانوں کو وفاقی دارلحکومت میں امن امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے بر یفنگ دی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام پولیس افسران و جوان شہریوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں۔اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور دیانتداری سے ادا کریں۔شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور امن امان کا قیام ہمارا اولین مقصد ہے۔تما م افسران وجوان اپنے ٹرن آو¿ٹ کو مثالی بنائیںاور قیا م امن کے حو الے سے کسی بھی صورتحال سے قانون کے مطابق نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیارہیں۔ایس ایس پی وی وی آئی پی پروٹیکشن نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور امن وعامہ کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ اسلام آباد پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق “پکار “15-پر اطلاع دیں

