LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن دفتر میں رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد

اسلام آباد (سہ پہر) ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن دفتر میں رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد۔ڈی آئی جی سکیو رٹی ڈویژن محمد عتیق طاہرنے محکمانہ ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک لگائے ،مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سکیورٹی ڈویژن دفتر میں اگلے عہدوں پر ترقی پانے والے پولیس افسران کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں ڈی آئی جی سیکورٹی محمد عتیق طاہر نے سینئر پولیس افسران کے ہمراہ مختلف عہدوں پر محکمانہ ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک لگائے،انہوں نے تمام ترقی یاب ہونے والے پولیس افسران کومبارکباد دی اور ان کے لئے نیک دلی خواہشات کا اظہار کیا،اس موقع پر ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن نے ترقی پانے والے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ سب کے کاندھوں پر ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں ،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے واضح احکامات جاری کئے ہیں کہ تمام خالی پوسٹوں پر ترقیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے ،یہ آپ کی محنت اور کاوشوں کے صلہ ہے کہ اللہ تعالی نے آپ کو اس مقام پرپہنچایا ہے اب آپ کو پہلے سے زیادہ ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں،آپ ان عہدوں پر اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے اپنے محکمہ کی نیک نامی کا باعث بنیں اور محکمہ پولیس کی ویلفئیر، شہریوں کوانصاف کی فراہمی کو اپنااولین شعار بناتے ہوئے آسانیاں پیدا کرنے کا باعث بنیں، انہوں نے مزید کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ ہمیشہ کی طرح خوش اخلاقی، دلجمعی، نیک نیتی اور شہریوںکی مدد کے جذبے سے سرشار ہو کر فرائض منصبی سرانجام دیں گے

X