LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کا شمس کالونی پولیس اسٹیشن کا دورہ۔

اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کا شمس کالونی پولیس اسٹیشن کا دورہ۔تھانہ شمس کالونی میں ایس آئی پی ایس پروٹوکول کے تحت شہریوں کو بھرپور سہولیات کی فراہمی کے خصوصی احکامات جاری۔تفصیلات کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے تھانہ شمس کالونی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او رانا راشد اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے تھانے میں عوامی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانے میں ایس آئی پی ایس پروٹوکول کے تحت شہریوں کو بھرپور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں موجود تمام تھانے عوام کی سہولت اور فوری مدد کے لیے قائم ہیں، لہٰذا تھانوں میں شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جانے چاہییں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس کا ہر افسر اور جوان اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے پرعزم ہے، اور فرض کی ادائیگی میں فورس کے ہر جوان کا کردار قابلِ تحسین ہے۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، پیشہ ورانہ رویہ اپنائیں، اور ہر سائل کی درخواست کو سنجیدگی سے سن کر اس کے فوری ازالے کو یقینی بنائیں۔مزید برآں، انہوں نے ریکارڈ کی بروقت تکمیل اور صفائی و ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے الرٹ ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں اپنا فرض بطریقِ احسن انجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے مزید کہا کہ جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی

X