اسلام آباد (سہ پہر) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا تفتیشی امور،سکیورٹی اقدامات اور پولیس فورس کی ویلفیئر کے امور کا جائزہ
اسلام آباد (سہ پہر) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا تفتیشی امور،سکیورٹی اقدامات اور پولیس فورس کی ویلفیئر کے امور کا جائزہ۔آئی جی اسلام آباد نے سینئر پولیس افسران سے ترقیاتی منصوبوں ،تفتیشی امور،سیف سٹی نظام کی بہتری اور شہر بھر میں سکیورٹی اقدامات پر پراگریس رپورٹ لی اور ضروری احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اہم اجلاس منعقد ہوئے ۔ جن میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر، اے آئی جی ڈویلپمنٹ سید عنایت علی شاہ، اے آئی جی لیگل کاظم نقوی، ایس ایس پی SWAT فورس اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سے محکمانہ انتظامی امور، پولیس افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود، سروس سے متعلق معاملات اور پروموشنل امور پر تفصیلی بریفنگ لی۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ افسران و جوانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ مزید برآں، پولیس فورس کے اندر شفافیت، احتساب اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے موثر اقدامات کرنے پر زور دیا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے اے آئی جی جنرل اینڈ ڈویلپمنٹ اور ڈائریکٹر سیف سٹی کے ساتھ بھی میٹنگ کی۔جس میں ترقیاتی منصوبوں، تفتیشی امور، سیف سٹی نظام کی بہتری، سکیورٹی اقدامات اور پولیسنگ کو مزید موثر بنانے سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا جائے اور سیف سٹی منصوبے کو مزید فعال اور نتیجہ خیز بنایا جائے تاکہ شہر بھر کی موثر نگرانی اور جرائم کی بروقت روک تھام ممکن ہوسکے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عوامی تحفظ کے لیے نگرانی کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ اور اے آئی جی لیگل سے بھی اہم میٹنگ کی۔جس میں ترقیاتی و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ پولیس افسران کی ویلفیئر، سروس اسٹرکچر اور فورس کی پیشہ ورانہ کارکردگی میں مزید بہتری کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ آئی جی اسلام آباد نے واضح کیا کہ ایک مضبوط اور پیشہ ور پولیس فورس ہی عوام کے اعتماد کا باعث بنتی ہے، لہٰذا تربیت، نظم و ضبط اور قانون کی پاسداری کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے۔مزید براں آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی SWAT فورس کلیم اللہ کے ساتھ بھی میٹنگ کی جس میںپولیس فورس کی پیشہ ورانہ تربیت، آپریشنل صلاحیتوں میں مزید بہتری اور جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ SWAT فورس کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے اور اہلکاروں کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کی جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹا جا سکے۔بعد ازاں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ضلع بھر کے مختلف عوامی مقامات کا دورہ کیا۔انہوں نے پولیس افسران کی ڈپلائمنٹ، سکیورٹی انتظامات اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی مزید مو¿ثر، منظم اور الرٹ انداز میں انجام دیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مقامات پر امن و امان برقرار رکھنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔مزید برآں، انہوں نے شہریوں سے خوش اخلاقی، فوری رسپانس اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے پر بھی زور دیا تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ مزید مضبوط ہو سکے






