اسلام آباد (سہ پہر) ایس پی جوڈیشل پروٹیکشن یونٹ اور ایس پی ایوانِ صدر/پارلیمنٹ ہاؤس نے مختلف پوائنٹس پر سیکیورٹی ڈیوٹی کا جائزہ لیا
اسلام آباد (سہ پہر) ایس پی جوڈیشل پروٹیکشن یونٹ اور ایس پی ایوانِ صدر/پارلیمنٹ ہاؤس نے مختلف پوائنٹس پر سیکیورٹی ڈیوٹی کا جائزہ لیا۔افسران و جوانوں کو ڈیوٹی کی نوعیت سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے الرٹ رہنے اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس پی جوڈیشل پروٹیکشن یونٹ اقبال خان اور ایس پی ایوانِ صدر/پارلیمنٹ ہاؤس طاہر محمود خان نے مختلف پوائنٹس پرسیکیورٹی ڈیوٹی کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے افسران و جوانوں کو ڈیوٹی کی نوعیت سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے الرٹ رہنے اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں، انہوں نے مزید کہا کہ تمام جوان اپنے فرائض کی انجام دہی میں مکمل مستعدی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں،سیکیورٹی ڈیوٹی کے دوران غفلت ناقابل برداشت ہوگی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں،انہوں نے مزید کہا کہ مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کیا جائے،جبکہ ڈیوٹی پر تعینات تمام افسران و جوان باہمی رابطہ مضبوط رکھیں،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کا قیام اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے



