LOADING

Type to search

پاکستان

کراچی (سہ پہر) ہیلتھ سیکریٹری طاہر حسین سانگی کا جے پی ایم سی کا دورہ

کراچی (سہ پہر) کراچی ہیلتھ سیکریٹری طاہر حسین سانگی نے طبی سہولیات اور انتظامی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) کا ہنگامی دورہ کیا انہوں نے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ لیبارٹریز اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اسٹاف اور مریضوں سے ملاقات کر کے زمینی صورتحال کا جائزہ لیا اہم امور میں ایمرجنسی میں رش، لیب رپورٹس میں تاخیر، صفائی ستھرائی اور آلات کی دیکھ بھال شامل تھے سیکریٹری نے لیبارٹری کی کارکردگی بہتر بنانے، مریضوں کے بہاؤ کو منظم کرنے، عملے کی مؤثر تعیناتی اور صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں انہوں نے جے پی ایم سی کے عملے کی محنت کو سراہا اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

X